نئی دہلی،18؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانوں میں کانگریس بھلے ہی پیچھے چل رہی ہے لیکن اس کے لیڈروں نے پارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس الیکشن میں پارٹی صدر راہل گاندھی کا کافی وسیع اثر دیکھنے کوملاہے۔پارٹی کی سینئر لیڈر اور دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت نے آج کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے رجحانات سے صاف ہے کہ گجرات کے عوام نے کانگریس صدر کی شخصیت کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں راہل گاندھی کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے پارٹی کے ساتھ لوگوں کو جوڑ دیاہے۔